حیدرآباد ۔30 ستمبر (اعتماد نیوز) جی ایچ ایم سی نے آج اعلان کیا کہ حیدرآ باد کو جوکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اسمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کیا گیا کو کیسے مزید ترقی دیا جائے ۔؟ اس شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے شہریوں سے انکے رائے کو طلب کیا جائے ۔؟ انکے مشوروں کے
مطابق شہر میں ترقی دی جائے ان تمام کے لئے ایک خصوصی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہر میں اسمارٹ سٹی کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو کیسے یقینی بنایا جائے‘ تاریخی ورثہ کا کیسے تحفظ کیا جائے۔؟ اسکے لئے یہ خصوصی ویب سائٹ ہوگا۔ اسکے لئے مرکزی حکومت ہر سال اسمارٹ سٹیز کے لئے 100 کروڑ روپئے منظور کریگی ۔